بی جے پی دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی ۔ووٹ ڈالنے کے بعد پرینکا گاندھی کا بیان

نئی دہلی(ایم این این )
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اس وقت پریشانیوں سے دو چار ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی۔
پرینکا گاندھی نے نئی دہلی لوک سبھا حلقہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا ”یہ الیکشن بہت اہم ہے، ملک کی جمہوریت کو بچانے کے لئے یہ الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ سوچ کر میں نے ووٹ دیا ہے۔ بالکل واضح ہے کہ بی جے پی کی حکومت جا رہی ہے۔ عوام میں غم و غصہ ہے۔ عوام پریشان ہے اور اپنی اس پریشانی کو ووٹ کے ذریعے اظہار کریں گے “۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا”جو وعدے آپ نے کئے تھے، 15 لاکھ سب کے اکاو¿نٹ میں ڈالیں گے، دو کروڑ لوگوں کو روزگار دیں گے،اس کا تو جواب دیتے نہیں، باقی ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں۔ ہمارے لیڈر عوام کے مسائل اور اس کا حل کیسے ہوگا اس کی بات کرتے ہیں۔
قبل ازیں، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ راہل گاندھی نے اورانگزیب روڈ پر واقع این پی سینئر سیکنڈری اسکول میں قائم شدہ پولنگ پرکز پر اپنا ووٹ ڈالا۔
ووٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس چناو میں بے روزگانی سب سے بڑا یشو ہے۔ اس کے بعد کسانوں کی پریشانی دوسرا ایشو ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) سے معیشت کو نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عام کے ایشوز پر چناو? لڑ ہی ہے اور ہم نے چناو? میں پیار کا استعمال کیا ہے جبکہ وزیر اعظم مودی نفرت کی تشہیر کر کے چناو? لڑ رہے ہیں۔
ادھر یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے بھی اورنگزیب روڈ پر موجود پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کوئی بڑی لڑائی نہیں ہے۔ یہ سچائی اور جھوٹ کے درمیان جنگ ہے۔ ہم سچ کے ساتھ ہیں اور ہم یہ انتخابات جیتیں گے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی معیشت کو برباد کردیا ہے۔ بے روزگاری، نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور نفرت کی سیاست سمیت وہ بڑے مسائل جن کی بنیاد پر یہ انتخابات لڑے جا رہے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی نے شروع کیے“۔