دفعہ 370 اور یکساں سول کوڈ پر نتیش کمار کا بی جے پی سے اختلاف ۔ اجودھیا مسئلے پر بھی عدم اتفاق





نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے پہنچے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے اور کامن سول کوڈ تھوپنے کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ایودھیا مسئلہ کا حل آپسی اتفاق یا عدالت کے فیصلے سے ہونا چاہیے۔ خاص بات یہ ہے کہ نتیش کمار کے برعکس بی جے پی کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے حق میں ہے۔

لوک سبھا انتخابی تشہیر کے دوران جھارکھنڈ میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا تھا کہ ایک بار پھر مودی کو پی ایم بنائیے، ہم کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا دیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *