اوپیندر کشواہا کی دھمکی ۔اگر نتائج میں گڑبڑی ہوئی تو سڑکوں پر خون بہے گا

پٹنہ 21 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
لوک سبھا انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے پہلے ہی بہار مہا گٹھ بندھن کے رہنماو¿ں نے دھمکی دینی شروع کر دی ہے۔ پٹنہ میں پریس کانفرنس کر مہا گٹھ بندھن کے لیڈروں نے مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں کچھ گڑ بڑی ہوئی تو وہ تشدد اور ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔این ڈی اے حکومت میں کبھی نریندر مودی کے ساتھی رہے قومی لوک سمتا پارٹی کے صدر اپےندر کشواہا نے کہا کہ وہ ایگزٹ پول کو سرے سے خارج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کے حامیوں کو نیچا دکھانے کے لئے جان بوجھ کر ایگزٹ پول کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ کشواہا نے کہا کہ لوگوں میں اتنا غصہ ہے کہ اگر کوئی خون خرابہ ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار نتیش کمار اور مرکز کی حکومت ہوگی۔ کشواہا نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دن ہمارے حامی اور عوام تیار رہے کیونکہ یہ(بی جے پی کے) لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگراس میں گڑبڑی ہوئی تو سڑکوں پر خون بہے گا۔ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ ایگزٹ پول کرکے عوام کو دھوکہ کیا جا رہا ہے، حقیقت میںایگزٹ پول کے اعداد و شمار سے کافی دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرانگ روم کی حفاظت مضبوطی سے کی جائے۔ مدن موہن جھا نے اپنے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اسٹرانگ روم کے پاس ڈٹے رہیں۔مکیش سہنی نے نریندر مودی کو چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ چوکیدار چور ہے اسی لیے وہ اپنے حامیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مضبوطی سے ای و ی ایم کی حفاظت کریں کیونکہ آپ کے سامنے کا شخص کچھ بھی کر سکتا ہے۔