ووٹ پولرائزیشن کا الزام اب بے معنی ۔ اب ہر جگہ جاکر ہم انتخاب لڑیں گے :اسد الدین اویسی

۔70 سالوں سے ہم رکے ہوئے تھے لیکن اب نہیں ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں اب ہم بہار ،بنگال سمیت ہر جگہ جائیں گے اور الیکشن لڑیں گے ۔ اب تک ہم رکے ہوئے تھے لیکن اب رکنے والے نہیں ہیں ۔
حیدر آباد (ملت ٹائمز)
لوک سبھا انتخابات کا نتیجہ آنے کے بعد بیر سٹر اسد الدین اویسی نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹوں کے پولرازیشن کا معاملہ اب ختم ہوگیاہے ۔ مہاراشٹر ا میں کسی بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیاجاتاتھا یہ کہہ کر مسلمان وہاںسے جیت نہیں پائیں گے لیکن یہ غلط ثابت ہوا ۔ امتیا ز جلیل کو ہم نے ٹکٹ دیا اور انہوں نے جیت حاصل کی اس لئے یہ روایت غلط ثابت ہوئی ہے کہ مسلمان نہیں جیت سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ مفروضہ بھی اب بے معنی رہ گیاہے کہ مسلمانوں کے میدان میں آنے سے ووٹ پولرائزڈ ہوتاہے ، مجلس الیکشن لڑے گی دوسرے سارے ووٹرس متحد ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہم رکنے والے نہیں ہیں ۔70 سالوں سے ہم رکے ہوئے تھے لیکن اب نہیں ہوگا۔ آئندہ انتخابات میں اب ہم بہار ،بنگال سمیت ہر جگہ جائیں گے اور الیکشن لڑیں گے ۔ اب تک ہم رکے ہوئے تھے لیکن اب رکنے والے نہیں ہیں ۔