مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ساورکر نے کئی لوگوں کی ملک کی تعمیر کے لئے حوصلہ افزائی کیا ہے ۔ مودی نے کہا تھا کہ :’ ساورکر ایک مضبوط بھارت کی ہمت، حب الوطنی اور عزم کی علامت ہیں
میرٹھ28مئی ( آئی این ایس انڈیا )
آل بھارت ہندو مہاسبھا نے ساورکر کو بھارت رتن سے نوازا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنرل اسمبلی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بھارتی نوٹ سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا کر ساورکر کی تصویر لگائی جائے۔ساورکر جینتی کے موقع پر ہندو مہاسبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما اور ریاستی ترجمان ابھیشیک اگروال نے مشترکہ طور پر ساورکر کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ان کے تئیں سچی خراج عقےدت یہی ہوگی کہ انہیں بھارت رتن سے نوازا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ حکومت بھارتی نوٹ سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا کر ساورکر کی تصویر چھاپے۔ ہندو مہاسبھا کے رہنماو¿ں نے کہا کہ ساورکر کی طرف سے قائم کردہ متحدہ یونٹ کے تئیں بے لوث خدمت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ اس سے پہلے ساورکر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے بھی ساورکر کو یاد کیا تھا۔ مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ساورکر نے کئی لوگوں کی ملک کی تعمیر کے لئے حوصلہ افزائی کیا ہے ۔ مودی نے کہا تھا کہ :’ ساورکر ایک مضبوط بھارت کی ہمت، حب الوطنی اور عزم کی علامت ہیں‘ ۔






