بی جے پی لیڈروں نے اپنے ہی ایک نو منتخب ایم پی کی شروع کردی مذمت ۔بھگوادہشت گردوں کو دکھایاتھا آئینہ

گوتم گمبھیر کے ٹویٹس کے بعد دہلی بی جے پی سربراہ منوج تیواری نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کی ٹویٹس کو لے کر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس طرح کے واقعات پر رد عمل کا اظہار کرتے وقت محتاط رہنا چاہئے
نئی دہلی28مئی ( آئی این ایس انڈیا )
دہلی سے ملحق گرگرام میں کچھ نوجوانوں کی طرف سے جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر ایک مسلم نوجوان پیٹنے کے معاملے کی بھاجپا کے نو منتخب ایم پی گوتم گمبھیر نے مذمت کی تھی۔ کرکٹر سے سیاستداں بنے گوتم گمبھیر نے لوک سبھا انتخابات میں مشرقی دہلی سے جیت درج ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں واقعہ کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ وہیں بی جے پی لیڈروں نے گوتم گمبھیر کے ٹویٹس پر کہا کہ ان کا بیان معصومیت میں دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے ایک طبقے نے ان کے ٹویٹس پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان لیڈر کے الفاظ کا استعمال بی جے پی کے خلاف جارہا ہے ۔ گوتم گمبھیر کے ٹویٹس کے بعد دہلی بی جے پی سربراہ منوج تیواری نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوتم گمبھیر کی ٹویٹس کو لے کر انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس طرح کے واقعات پر رد عمل کا اظہار کرتے وقت محتاط رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ایک سازش کے تحت افواہیں پھیلانے اور مسلمانوں میں خوف کا احساس پیدا کرنے کے لئے ایسے واقعات کو انجام دیا ہے۔ تیواری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس طرح کی افواہوں سے گمراہ نہ ہوں۔ مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر نے اس معاملے پر معصومیت کے ساتھ جواب دیا ہے۔

SHARE