لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد کجریوال کے بدلے سر۔ دہلی میں نافذ کیا مودی سرکار یہ فیصلہ

نئی دہلی 29 مئی (آئی این ایس انڈیا)
دہلی کی اروند کجریوال حکومت نے بھی اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لئے ملازمتوں میں 10فیصد ریزرویشن کے مودی حکومت کے فیصلے کو نافذ کر دیا۔ 1 فروری اور اس کے بعد نکلی تمام ملازمتوں میں 10 فیصد EWS ریزرویشن لاگو ہوگا۔ دہلی حکومت کے تحت آنے والے تمام شعبہ، کارپوریشن وغیرہ تمام شعبہ جات میں اس فیصلے کا فائدہ ملے گا۔ دہلی میں سروس محکمہ منتخب حکومت کے پاس نہیں، بلکہ ایل جی کے ذریعہ مرکزی حکومت کے تحت ہے اس وجہ سے ایک سرکلر کے ذریعہ اس فیصلے کو لاگو کرنے کے لئے سرکلر نکالا گیا۔ مودی حکومت نے دسمبر مہینے میں راجستھان چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش ریاستوں میں شکست کے بعد 10 فیصد ریزرویشن اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے لئے دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کو پارلیمنٹ میں بھی پاس کیا گیا تھا۔واضح ہو کہ اعلیٰ ذات طبقے کے اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کو تعلیمی اداروں اور سرکاری کام میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے پر مرکزی کابینہ نے 7 جنوری کو مہر لگائی۔