ملک کے عام مسلمان بھی اپنے ان علماءاور اسکالرس سے شدید ناراض ہیں جو ٹی وی چینلوں کے مذاکرت میں حصہ لیتے ہیں ۔ عام مسلمانوں کا مانناہے کہ علماءاور اسکالرس بھی ٹی وی چینل میں جانے سے گریز کریں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
انڈین نیشنل کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک پارٹی اپنے ترجمانوں کو ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں نہیں بھیجے گی۔ یہ اطلاع کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ٹویٹ کر دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا – کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ایک مہینے تک کے لئے ترجمان ٹی وی چینلوں پر نہیں بھیجے جائیں گے۔ تمام میڈیا چینلوں / ایڈیٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کانگریس کے ترجمانوں کو اپنے ٹی وی مباحثوں میں نہ بلائیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ہار ہوئی ہے ، ایسے میں ٹی وی مباحثوں میں جا کر فورا مودی حکومت کی مخالفت کرنا عوام کو پسند نہیں آئے گا۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس قیادت کو لے کر جاری بحران کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
.@INCIndia has decided to not send spokespersons on television debates for a month.
All media channels/editors are requested to not place Congress representatives on their shows.
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) May 30, 2019
اس سے پہلے سماج وادی پارٹی نے بھی اپنے ترجمانوں کی فہرست منسوخ کر کے انہیں نیوز چینلوں پر ہونے والے مذاکروں میں جانے سے روک دیا تھا۔ وہیں، کرناٹک میں کانگریس کی اتحادی جنتا دل سیکولر نے بھی لوک سبھا الیکشن کے بعد ٹی وی چینلوں کے مباحثوں میں اپنے ترجمانوں کے جانے پر روک لگا دی تھی۔
ان تمام خبروں کے درمیان ملک کے عام مسلمان بھی اپنے ان علماءاور اسکالرس سے شدید ناراض ہیں جو ٹی وی چینلوں کے مذاکرت میں حصہ لیتے ہیں ۔ عام مسلمانوں کا مانناہے کہ علماءاور اسکالرس بھی ٹی وی چینل میں جانے سے گریز کریں ۔






