مودی کی وزارت عظمیٰ کی دوسری اننگ کا آغاز ۔سیکورٹی ہماری اولین ترجیح، غربا ءاور استحصال شدہ کی زندگی بہتر بنا نا ہمارا عزم

نئی دہلی30 مئی ( آئی این ایس انڈیا)
نریندر مودی نے دوسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے سے پہلے جمعرات کو مہاتما گاندھی، اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا مود ی نے کہا کہ ہمیں غریبوں، محروموں اور حاشیے پر کھڑے لوگوں کی زندگی اور نظام حکومت کو بہتر بنانے اور لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی مودی نے قومی سلامتی کو اپنی اولین ترجیح بھی قرار دیا۔ مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ :’ راج گھاٹ جا کر باپو کو خراج عقیدت پیش کی ۔ اس سال ہم باپو کی 150 ویں یوم پیدائش منا رہے ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ یہ خاص موقع باپو کے نیک خیالات اور نظریات اور مقبول بنانے اور غریبوں، محروموں اور حاشیہ پر کھڑے لوگوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں ہمیں حوصلہ ملے گا ۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ :’ ہم اپنے’ پوجیہ‘ اٹل بہاری کو ہر لمحہ یاد کرتے ہیں۔ وہ بی جے پی کو عوام کی خدمت اور اقتدار پرقابض ہوتے ہوئے دیکھتے تو بہت ہی مسرور ہوتے ۔ مودی نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی اور ان کے اعمال سے بہت حوصلہ ملا ہے ۔مودی نے کہا کہ ہماری حکومت بھارت کے اتحاد اور سا لمیت کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ مودی سب سے پہلے راج گھاٹ پہنچے، جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہ اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پہنچے اور وہاں سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ بھااجپا صدر امت شاہ، جے پی نڈا، پیوش گوئل، روی شنکر پرساد، اسمرتی ایرانی، پرکاش جاوڈیکر، گری راج سنگھ سمیت بی جے پی کے کئی لیڈر موجود تھے۔