جگن موہن ریڈی کی حلف برداری تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام ۔ اللہ تعالی حضرت عمر کی طرح جگن موہن ریڈی کی حکومت بھی بنائے

دعاءمیں یہ بھی کہاگیا کہ چندر ا بابو نائیڈو کے زمانے میں بارش نہیں ہورہی تھی۔جگن موہن کی جیت ہوتے ہی بارش ہوئی ۔ ان کی حکومت میں خوب بارش برسا
وجے واڑہ (ملت ٹائمز )
آندھرا پردیش کے نومنتخب وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کی حلف برداری تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کیاگیا ۔ سورہ فاتحہ اور سورہ عصرکی تلاوت ہوئی ۔تلاوت کے بعد مقامی عالم دین ایک خصوصی بھی دعاءکرائی جس میں جگن موہن ریڈی اور وہاں موجود تمام سامعین ہاتھ اٹھاکر شرکت کرکی ۔
دعاءکراتے ہوئے کہاگہ یا اللہ جگن موہن ریڈی کی کامیابی کیلئے ہم نے حج اور عمر کے دوران مکہ مکرمہ میں دعائیں کی جسے آپ نے قبول کیا۔ بہت سا رے لوگوں نے جگن موہن ریڈی صاحب کیلئے حج او رعمرہ کیا ۔ ان کی حکومت میں تمام عوام اور مسلمانوں کی مشکلات دور فرما ۔ یا اللہ جگن موہن کی حکومت کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کی طرح مستحکم اور پر امن بنادے ۔ دعاءمیں یہ بھی کہاگیا کہ چندر ا بابو نائیڈو کے زمانے میں بارش نہیں ہورہی تھی۔جگن موہن کی جیت ہوتے ہی بارش ہوئی ۔ ان کی حکومت میں خوب بارش برسا ۔
یہ بھی کہاگیا کہ جگن موہن ریڈی کو ٹی ڈی پی والوں نے بہت ستایا لیکن مسلمانوں نے جگن موہن ریڈی کیلئے دعاءکی اور وہ قبول ہوئی ۔ اس موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھر کیلئے بھی دعاءہوئی ۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ یہاں کلک کرکے آپ بھی سن سکتے ہیں ۔

https://www.facebook.com/millattimes/videos/2317447714981052/

SHARE