شام میں اسرائیل کا چوبیس گھنٹوں میں فوجی تنصیبات پر دوسرا حملہ

دمشق(ایم این این )
اسرائیل نے شام کے صوبے حمص میں موجود شامی فوجی تنصیبات کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں فوجی اڈے پر تعینات ایک فوجی ہلاک جبکہ دو فوجی زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک اسلحہ کے گودام کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز القنطیرہ کے مقام پر فوجی تنصیبات میں حملے کئے تھے جس کے نتیجے میں دس شامی فوجی ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں فوجی تنصیبات کے علاوہ چوکیوں اور مورچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا۔