امارت شرعیہ پٹنہ ۔ جمعیة علماءہند ۔ دہلی جامع مسجد ۔ ممبئی جامع مسجد، ادارہ شرعیہ پٹنہ ۔دارالعلوم دیوبند ۔ناخدا مسجد پٹنہ سمیت متعدد اداروں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیاہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ہندوستان کے متعدد شہروں صوبوں اور علاقوں میں آج 29رمضان بروز منگل کو عید کا چانددیکھا گیاہے۔ لہذا کل 5جون بروز بد ھ کو یہاں عید الفطر کی نمازاد کی جائے گی ۔
ملت ٹائمز کو حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق آسام ،بنگال ،بہار سمیت متعدد علاقوں میں عوام نے چاند دیکھا ہے اور رویت عامہ ہوئی ہے ۔ امارت شرعیہ پٹنہ ۔ جمعیة علماءہند ۔ دہلی جامع مسجد ۔ ممبئی جامع مسجد، ادارہ شرعیہ پٹنہ ۔دارالعلوم دیوبند ۔ناخدا مسجد پٹنہ سمیت متعدد اداروں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیاہے کہ آج مورخہ 29 رمضان المبارک 1440ھ بمطابق چار جون 2019 بروز منگل شوال المکرم کا چاند نظرآیا۔ 5جون بروز بدھ کو یکم شوال المکرم ہے جس میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔






