پٹنہ (یو این آئی )
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے عید کی مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ جو سبھی مذاہب کا احترام نہیں کرتا ہے وہ مذہبی نہیں ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے یہاں گاندھی میدان میں نماز ادا کرنے آئے لوگوں کو عید الفطر کی مبارک باد دی اور بغیر کسی نام لئے بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کے لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”جو اپنے مذہب کے احترام کی بات کرتا ہے اور دوسرے مذہب کی نہیں، وہ مذہبی نہیں غیرمذہبی ہے۔ ہمیں سبھی مذاہب کے تئیں عزت واحترام کا معاملہ کرنا چاہئے“۔
نتیش کمار نے کہا کہ سماج میں ایک دوسرے کے خلاف برے الفاظ کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ بند ہونا چاہیے۔ سب کو ایک دوسرے کے تئیں احترام رکھنا چاہیے، یہی مذہب ہے، چاہے آپ کسی بھی مذہب کو اپنائیے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی مذاہب کی یہی تعلیم اور پیغام ہے کہ محبت سے اپنا کام کیجئے اور دوسرے کے تئیں عزت واحترام کا جذبہ رکھیے۔ اس کے علاوہ کوئی اگر ادھر۔ ادھر سوچتا ہے تو سمجھ لیجئے وہ مذہبی شخص نہیں ہے۔ مذہب میں اس کا اعتقاد نہیں ہے۔ وہ مذہب کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔ وہ تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ محبت اور بھائی چارہ بنائے رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ”میں کسی خاص شخص پر رد عمل نہیں دیتا ہوں۔ میں سب کو شروع سے جانتا ہوں۔ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ ایسا کچھ بو لو جس پر خوب ردعمل ہو۔ ”انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گاندھی میدان میں ہر سال نماز پڑھی جاتی ہے۔ سال 2006 سے وہ ہرسال یہاں آتے ہیں اور لوگوں کوتہوار کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا تہوار نہیں جس کی وہ مبارک باد نہیں دیتے ہیں۔
نتیش کمار نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں مختلف مذاہب، فرقوں کے مابین باہمی خیر سگالی، پیا اور روادی بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سبھی لوگ ایک دوسرے کے تہواروں میں شامل ہو کر خوشیاں بانٹتے ہیں اور ایک دسرے کے مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ اسی سے ریاست اور ملک کو طاقت اور مضبوطی ملتی ہے۔ جس کی بدولت نامساعد حالات میں بھی ملک کی اتحاد و سالمیت برقرار رہتیہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی یہ خواہش ہے کہ مبارک رمضان کے مہینے میں روزہ داروں کے ذریعہ کی گئی عباد ات اور روزہ سے رزہ داروں کے گھر۔ کنبہ کے ساتھ ریاست اور ملک میں امن اور خوشحالی آئے اور سماج میں امن، چین، بھائی چارہ پوری طرح قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال خشک سالی کا اندیشہ ہے اس لئے لوگ ریاست میں بارش ے یلئے بھی دعا کریں۔
نتیش کمار اس موقع پر چھوٹے۔چھوٹے بچوں سے بھی ملے اور عید کی مبار ک باد دی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ سوئیاں بھی کھائیں۔






