طیب اردوان اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ۔ عید کی مبارکباد

انقرہ (ایم این این )
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان نے صدر رجب طیب ایردوان کو اسلامی تعاون تنظیم کے مجودہ چئیرمین ہونے کے دور میں کی جانے والی کاوشوں اور کوششوں پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔