سعودی عرب چین کے تعاون سے بیسلٹک میزائل پروگرام کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنا رہاہے ؟

سی این این کے مطابق امریکی حکومت کو ایسی انٹلیجنس معلومات ملی ہیں جن سے تصدیق ہوتی ہے کہ سعودی عرب خفیہ بیلسٹک پروگرام چلا رہا ہے، تاہم چینل کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ معلومات کانگرس سے چھپائیں۔
واشنگٹن(ایم این این )
امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب صحرا کے بیچوں بیچ ایک خفیہ منصوبے پر عمل کر رہا ہے جس کے تحت مملکت سعودی عرب چین کے تعاون سے بیسلٹک میزائل پروگرام کو تیزی سے ترقی دے رہا ہے۔چینل نے تین مختلف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بیلسٹک میزائل تیاری کے لئے بنیادی ڈھانچے اور اس سے متعلق ٹکنالوجی کو ایڈوانس مرحلے تک ترقی دے چکا ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی حکومت کو ایسی انٹلیجنس معلومات ملی ہیں جن سے تصدیق ہوتی ہے کہ سعودی عرب خفیہ بیلسٹک پروگرام چلا رہا ہے، تاہم چینل کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ معلومات کانگرس سے چھپائیں۔
واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے، تاہم چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملک [چین اور سعودی عرب] تمام تزویراتی شعبوں، بشمول عسکری، میں شریک ہیں۔ نیز یہ باہمی تعاون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔

SHARE