ہندوستان کے سابق کھلاڑی کپل دیو اور وریندر سہواگ نے بھی دھونی کے اقدام کو غلط بتایاہے اور اسے قانون کی خلاف ورزی کی ہے
لندن 7جون ( آئی این ایس انڈیا )
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) سے مہندر سنگھ دھونی کے دستانوں سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے اوپننگ میچ میں بھارت کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے گلوز پر ‘بلیدان بیج’ دیکھا گیا تھا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز نے بتایا کہ بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹایا جائے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق ‘بلیدان’ بھارت کی خصوصی فوج کا نشان ہے اور اسے صرف پیراملٹری کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔رپورٹ کے مطابق دھونی جنہیں 2011 میں پیراشوٹ رجمنٹ میں لیفٹننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا تھا، نے 2015 میں پیرا برگیڈ ٹریننگ بھی حاصل کر رکھی ہے۔قبل ازیں رواں سال مارچ کے مہینے میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراونڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تھی۔ان کے اس اقدام پر پاکستان سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت کے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کارروائی کرتے ہوئے کھیل کو سیاست کی نذر کرنے پر بھارت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو خاکی ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔ ہندوستان کے سابق کھلاڑی کپل دیو اور وریندر سہواگ نے بھی دھونی کے اقدام کو غلط بتایاہے اور اسے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔