علی گڑھ کے بعد اب ایک دل دہلادینے والی خبر گجرات کے احمدآباد سے آئی ہے جہاں ایک بیس دن کی بچی کو قتل کردیاگیاہے
احمد آباد (ایم این این )
علی گڑھ کے بعد اب ایک دل دہلادینے والی خبر گجرات کے احمدآباد سے آئی ہے جہاں ایک بیس دن کی بچی کو قتل کردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق میگھنانی نگر میں پولس نے پانچ میں سے ان دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اپنی پرانی رنجش کی وجہ سے ایک گھر پر حملہ کیا اور حملہ میں انہوں نے 20 دن کی بچی کو مار دیا۔ پولس کے مطابق جمعہ کے روز دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پرانی دشمنی کی وجہ سے لکشمی پٹنی کے گھر میں 5 لوگوں نے حملہ کیا اور حملہ کے وقت گھر میں دو اور خواتین بھی موجود تھیں۔ ایک انگریزی اخبار کے مطابق پولس انسپکٹر پی جی سرویہ نے بتایا کہ ”حملہ آوروں نے جمعرات کے روز گھر میں گھس کر 3 خواتین پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کیا، انہوں نے اس حملہ میں لکشمی کی 20 دن کی بیٹی خشبو کے سر ڈنڈے سے حملہ کیا جس سے اس کی موت ہو گئی“۔
20 day old infant brutally bludgeoned to death by Satish & Hitesh in Ahmedabad. No one demanding justice for this child as no Muslim involved in the case. @AnupamPKher @RahulEaswar please raise your powerful voice. pic.twitter.com/MULFLjPlhM
— shahid siddiqui (@shahid_siddiqui) June 8, 2019
جمعہ کو پولس نے بتایا کہ اس نے ستیش پٹنی اور ہتیش مارواڑی کو اس جرم کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں مقامی غنڈے ہیں اور ستیش پٹنی کے خلاف پہلے سے ہی جرائم کے دس کیس چل رہے ہیں۔
ڈھائی سال کی بچی کو قتل کیا جائے یا پھر 20 دن کی معصوم بچی کا قتل کیا جائے دونوں ہی معاملوں میں قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے اور جو لوگ جرائم کو بھی مذہبی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔






