7 دن سے لاپتہ اے این -32 طیارہ کا سراغ اب تک نہیں مل سکا۔ 5 لاکھ روپے کا انعام مقرر

اے این 32طیارہ : زمین نگل گئی یا آسماں کھاگیا ؟
نئی دہلی9جون ( آئی این ایس انڈیا )
موصولہ اطلاع کے مطابق :’ ہندوستانی فضائیہ سات دن سے لاپتہ اے این -32 طیارے کے بارے میں اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے کا انعام دے گی۔ ہفتہ کو مشرقی ایئر کمانڈ کے ایئر مارشل آر ڈی ماتھر نے اس کا اعلان کیا۔ اے این -32 نے 3 جون کو آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے پروازکیا تھا ۔ اروناچل کی مےن چکا ایئر فیلڈ کے اوپر پروازکرتے وقت طیارے کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا، یہ علاقہ چین سرحد کے قریب ہے۔ طیارے میں 8 عملہ ممبر اور 5 مسافر سوار تھے۔ فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر رتناکر سنگھ نے بتایا کہ یہ انعام اس شخص یا گروپ کو دیا جائے گا، جو اے این -32 طیارے کے بارے میں پختہ سرا غ فرام کرے گا۔ رابطہ کے لئے محکمہ نے فون نمبر0378-3222164, 9436499477, 9402077267, 9402132477 بھی جاری کئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خراب موسم کے باوجود فوج، فضائیہ، گراو¿نڈ فورس، سی -130 جے، ہیلی کاپٹر، اور بحریہ کے پی -8 آئی تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ سیانگ ضلع کے قریب 2500 مربع کلومیٹر علاقہ میں فوجی پیمانے پر تفتیش جاری ہے۔ فضائیہ نے کہا تھا کہ زمین پر تلاش کر رہی ٹیموں سے حادثے کی ممکنہ جگہوں کے بارے میں کچھ رپورٹ ملی ہیں۔ ہیلی کاپٹر ان لوکیشن پر بھیجے گئے ہیں۔لیکن ابھی تک طیارے کا ملبہ نہیں دکھائی دیا ہے ۔ فضائیہ ذرائع نے بتایا کہ اسرو کے سیٹ لائٹ کے ذر یعہ بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ ان سے اروناچل اور آسام کے کچھ حصوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی اطلاع نہیں مل سکی ، زمین نگل گئی یا آسمان کھاگئی ؟ ۔

SHARE