مغربی بنگال میں ٹی ایم سی ، بھاجپا کارکنوں کے درمیان تصادم، 3 کی موت ، تفتیش شروع

ممتا بنرجی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شاہ کوہی غنڈہ ثابت کیا تھا۔انہوں نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ اگر آپ ودیا ساگر تک اپنے ہاتھ لے جاتے ہیں تو میں آپ کو غنڈہ کے علاوہ اور کیا کہوں گی
کولکاتہ 9جون ( آئی این ایس انڈیا )
مغربی بنگال کے 24 پرگنہ میں ٹی ایم سی-بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان باہمی تصادم میں 3 لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ معا ملہ کی تحقیقات کر رہی پولیس کے مطابق یہ پورا معاملہ پارٹی کے جھنڈے کو اتارنے سے شروع ہوا تھا۔ اس جھڑپ کے دوران ٹی ایم سی (TMC) کے ایک کارکن کے قتل کی بات سامنے آ رہی ہے۔ وہیں بی جے پی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی کے مبینہ غنڈوں نے ان کے 2 کارکنوں کو گولی مار دی ہے ۔اگرچہ بی جے پی کے لیڈر مکل رائے نے اس واقعہ کے سامنے کے بعد ایک ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بی جے پی کے تین کارکنوں کو ٹی ایم سی کے غنڈوں نے گولی مار دی ہے۔ بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ہو رہی ہے اس طرح کی واردات کے لئے ممتا بنرجی خود ذمہ دار ہیں، ہم اس پورے معاملے کی شکایت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے کریں گے۔ مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ وجے ورگی نے بھی اس جھڑپ اور بی جے پی کے کارکنوں کے قتل پر دکھ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ابھی ابھی ملی افسوسناک خبر کے مطابق مغربی بنگال کے بشیر ہاٹ لوک سبھا کے علاقہ میں بی جے پی کے تین کارکنوں کی ترنمول کے نام نہاغنڈوں نے قتل کر دیا ہے۔غور طلب ہے کہ ٹی ایم سی-بی جے پی کارکنوں کے درمیان باہمی تصادم کی یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل کولکاتہ میں امت شاہ کے روڈ شو کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ اگرچہ اس دوران شاہ کو کسی طرح کی تکلیف نہیں آئی تھی اور پولس انہیں محفوظ مقام پر لے گئی۔ تشدد اس وقت شروع ہوئی جب ودیا کالج کے اندر سے ٹی ایم سی کے مبینہ حامیوں نے ان کے قافلے پر پتھراو¿ کیا، جس سے دونوں پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ مشتعل بی جے پی کے حامیوں نے بھی اسی طرح جواب دیا اور کالج کے گیٹ وے کے باہر ٹی ایم سی حریفوں کے ساتھ مارپیٹ کرتے نظر آئے۔ اس واقعہ کے بعد ممتا بنرجی اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشیوں بھی شروع ہو گیا تھا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا تھا کہ ٹی ایم سی کے نام نہاد غنڈون نے مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ممتا بنرجی (مغربی بنگال کی وزیر اعلی) نے تشدد بھڑکانے کی کوشش کی، لیکن میں محفوظ ہوں۔ ادھر ممتا بنرجی نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شاہ کوہی غنڈہ ثابت کیا تھا۔انہوں نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ اگر آپ ودیا ساگر تک اپنے ہاتھ لے جاتے ہیں تو میں آپ کو غنڈہ کے علاوہ اور کیا کہوں گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے آپ کی نظریات سے نفرت ہے، مجھے آپ کے طریقہ¿ کارسے نفرت ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ودیا ساگر کی مورتی توڑے جانے کے خلاف جمعرات کو ایک احتجاجی ریلی کا اعلان کیاتھا۔