سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو لگائی سخت پھٹکار ۔ صحافی پرشانت قنوجیا کو فورا رہا کرنے کا حکم

ٹوئٹر پر پڑشانت قنوجیا نے اس ویڈیو کا لنک شیئر کردیاتھا جس میں ایک خاتون نے یوگی آدتیہ ناتھ اپنی محبت کا دعوی کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ روزانہ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ہم سے بات کرتے ہیں ۔ میں ان سے محبت کرتی ہوں اور اب شادی بھی کرنا چاہ رہی ہوں
نئی دہلی(ایم این این )
یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھنے والے صحافی پرشانت قنوجا کی گرفتاری کو لے کر سپریم کورٹ نے یوگی حکومت کو پھٹکار لگائی ہے، ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت کو صحافی پرشانت قنوجیا کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کورٹ نے اس گرفتاری کو لے کر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شہری کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی ہے، اس بچائے رکھنا ضروری ہے۔
صحافی پرشانت قنوجیا کی گرفتاری پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس اندرا بنرجی اورجسٹس اجے رستوگی کی بنچ نے منگل کو اس معاملے پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ایک ٹوئٹ کے لئے 11 دن تک جیل میں نہیں رکھ سکتے ہیں، عدالت نے یوگی حکومت سے کہا کہ یہ کوئی قتل کا معاملہ نہیں ہے، کورٹ نے مزید کہا کہ مجسٹریٹ کا آرڈر درست نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ ہم ایسے ملک میں رہ رہے ہیں، جہاں دنیا کا سب سے بہتر آئین ہے۔ قانون کے مطابق کام کریئے اور پرشانت کو رہا کریئے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر پڑشانت قنوجیا نے اس ویڈیو کا لنک شیئر کردیاتھا جس میں ایک خاتون نے یوگی آدتیہ ناتھ اپنی محبت کا دعوی کرتے ہوئے کہاتھاکہ وہ روزانہ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ ہم سے بات کرتے ہیں ۔ میں ان سے محبت کرتی ہوں اور اب شادی بھی کرنا چاہ رہی ہوں ۔اسی کی بنیاد پر اترپردیش پولس نے ہفتے کو ان کے دہلی میں واقع گھر سے گرفتار کرلیا تھا، نامہ نگاروں کی طرف سے گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔

SHARE