2020 سے دبئی کے تمام ایئر پورٹ پر پلاسٹک بیگ اور دیگر مصنوعات کالیکر جانا ممنوع

دبئی کے ہوائی اڈوں سے سالانہ 90 لاکھ لوگ سفرکرتے ہیں جو بڑی مقدار میںپلاسٹک بیگز کا استعمال کرتے ہیں
دبئی (ایم این این )
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یکم جنوری 2020ءسے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں پر پلاسٹک بیگ اور پلاسٹک سے تیار کردہ مصنوعات پر ایک ساتھ مکمل پاپندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی’وام’ کے مطابق دبئی کے ہوائی اڈوں کی نگران انتظامیہ نے سوموار کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کرہ ارض کو پلاسٹک کی لعنت سے پاک کرنے کےلیے دبئی کے ہوائی اڈوں پرپلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پابندی کا اطلاق آئندہ سال یکم جنوری سے دبئی کے تمام ہوائی اڈوں سے ہوگا۔ صارفین کو اس حوالے سے پہلے ہی آگاہ کردیا جائے گا کہ ہوائی اڈوں کے مخصوص مقامات پر پلاسٹک بیگ اور پلاسٹک سے تیار کردہ دیگر مصنوعات لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دبئی ہوائی اڈوں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران انہوں نے ہوائی اڈوں سے پلاسٹک بوتلوں اور پلاسٹک بیگوں سمیت پلاسٹک کی 43 ہزار ٹن مصنوعات ری سائیکل کرنےکے لیے بھیجیں۔ صرف دبئی کے اڈوں سے جمع ہونے والی پلاسٹک بوتلوں کی تعداد 16 ہزار ٹن تھی۔
دبئی کے ہوائی اڈوں کے تجارتی امور کے وائس چیئرمین جوین باری کا کہنا ہے کہ دبئی کے ہوائی اڈوں سے سالانہ 90 لاکھ لوگ سفرکرتے ہیں جو بڑی مقدار میںپلاسٹک بیگز کا استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دیگر اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ مل کر یکم جنوری 2020ٰءسے دبئی کے ہوائی اڈوں کو پلاسٹک کی مصنوعات سے پاک کرنے کا آغاز کریں گے۔