ترکی کے ہیکر نے امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ ہیک کرکے ہندوستان کی سرکار کو دکھایا آئینہ ۔ عمران خان کی تصویر لگاکر اس طرح کے ٹوئٹ کئے گئے





ممبئی 11 جون (آئی این ایس انڈیا)
امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاو¿نٹ پیر دیر رات ترکی کے ہیکر نے ہیک کر لیا۔ واضح ہو کہ ہیکرس پاکستان کے حامی ہیں۔ اس نے ٹوئٹر اکاونٹ پر امیتابھ کی تصویر کو ہٹا کر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نیازی کی تصویر لگا دی۔ ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق مہاراشٹر سائبر ٹیم اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہیکرنے ٹوئٹر اکاونٹ پر عمران کی تصویر کے ساتھ ’ لو یو پاکستان ‘لکھ کر ترکی جھنڈا کا آئی کن بھی جوڑ دیا تھا ۔ اس نے کور فوٹو پر اپنے گروپ کا لوگو اور اڑتے ہوئے عقاب کی تصویر لگا ئی تھی ۔ ہیکر نے ’پاک-پریم ‘کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکار پر مبینہ طو رپر رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔اکاونٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ :’ پوری دنیا کے لئے یہ ایک اہم پیغام ہے، ہم ترکی فٹبالرس کی جانب سے آئس لینڈ جمہوریہ کے برتاو پر افسوس کرتے ہیں، ہم مجبوراً یہ بڑا قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم یہاں آپ کو اس بڑے سائبر اٹیک کے بارے میں قبل از وقت واضح عندیہ دے رہے ہیں ۔ ہیکر نے دوسرے ٹو ئٹ میں اپنے اسٹاگرام کے غیر توثیق شدہ آفیشیل صفحے کالنک پوسٹ کیا ۔ دوسرے ٹو ئٹ میں ہیکر نے مبینہ طور پر ہندوستانی مسلمانوں سے ان گروپ کو سپورٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔ ہیکر نے لکھا کہ :’ ہم آپ کی حمایت کا انتظار کر رہے ہیں‘۔ واضح ہو کہ اس سے قبل اسی گروپ نے بالی وڈ کے کئی بڑے فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک کرڈالے تھے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *