اقتصادی میدان میں پاکستان شدید بحران سے دوچار ۔وینزویلا جیسے ہوسکتے ہیں یہاں کے حالات

FILE PHOTO: Opposition leader Imran Khan speaks to supporters during a celebration rally after the Supreme Court disqualified Prime Minister Nawaz Sharif in Islamabad, Pakistan July 30, 2017. REUTERS/Faisal Mahmood/File Photo

پاکستان میں دودھ کی قیمت 180 روپئے فی لیٹر کے حساب سے بک رہا تھا۔ وہیں سیب 400 روپئے کلو، سنترے 360 روپئے کلو اور کیلے 150 روپئے درجن بکنے لگے ہیں۔ پاکستان میں مٹن 1100 روپئے کلو ہوگیا ہے
اسلام آباد (ملت ٹائمز)
اقتصادی تنگی سے جوجھ رہے پڑوسی ملک پاکستان کی حالت دن بدن خراب ہورہی ہے۔ پاکستان کا قرض 10 سال میں 6ہزار ارب پاکستانی روپئے سے بڑھ کر 30 ہزارارب روپئے تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی بربادی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہمارے پاس قرض کی قسط چکانے کے ڈالر نہیں بچے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کہیں دیوالیہ نہ ہوجائے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کا حال وینزویلاجیسا ہوجائے گااور پاکستانیوں کو بوریوں میں پیسے بھرکرلے جانے پر روٹیاں ملیں گی۔ بتادیں کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرض لے رکھا ہے۔ قرض کی شرطوں کے تحت پاکستان کو ٹیکس بڑھانے سمیت کئی شرائط کو ماننا پڑا ہے۔
پیرکو قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں ٹیکس سے 4 ہزار ارب روپئے سالانہ جمع کئے جاتے ہیں لیکن آدھی رقم قرضوں کی قسطیں اداکرنے میں چلی جاتی ہے۔ پی ایم عمران خان کا کہنا ہے کہ جتنی رقم بچتی ہے اس میں ملک کا خرچہ نہیں چلایا جاسکتا ہے۔
ان حالات سے نمٹنے کیلئے عمران خان نے پاکستانیوں سے30جون تک بےنامی املاکاور اکاو¿نٹ کا انکشاف کرنے کا چیلنج دیا ہے۔ انکشاف نہیں کرنےوالے کی املاک ضبط کر لی جائے گی۔ اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو ہم ملک کو آگے نہیں لے جاسکیں گے۔ 30 جون کے بعد آپ کو یہ موقع نہیں ملے گا۔۔۔
عمران خان کی حکومت نے بجٹ سے پہلے اقتصادی سروے پیش کیا تھا جس میں ملک کی پوری اقتصادی تصویر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح گر کر 3.3 فیصدی تک پہنچ گئی ہے جو 9 سالوں میں سب سے نچلی سطح پر ہے۔
وہیں پاکستان کے خراب اقتصادی حالات کا اثر نظر آنے لگا ہے۔ پاکستان میں دودھ کی قیمت 180 روپئے فی لیٹر کے حساب سے بک رہا تھا۔ وہیں سیب 400 روپئے کلو، سنترے 360 روپئے کلو اور کیلے 150 روپئے درجن بکنے لگے ہیں۔ پاکستان میں مٹن 1100 روپئے کلو ہوگیا ہے۔ مارچ کے مقابلے میں پیاز40 فیصد ، ٹماٹر 19 فیصد اور مونگ کی دال13 فیصد زیادہ قیمت پر بکی ہیں تو گڑ، شکر، پھلیاں ، مچھلی ، مصالحے ، گھی، چاول، آٹا، تییل، چائے، گہیوں، کی قیمتیں 10فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

SHARE