روسی میزائل ایس – 400 خریدیں گے نہیں بلکہ خرید چکے ہیں۔طیب اردگان کا امریکہ کو دو ٹوک جوا ب

امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایس- 400 میزائلوں کی خریداری سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہم یہ دفاعی نظام خریدیں گے بلکہ یہ کہہ رہا ہوں ہم نے یہ دفاعی نظام حاصل کرلیا ہے اور ہمارے ہاتھوں میں ہے۔”

انقرہ(ایم این این )
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ روس سے ایس- 400 دفاعی نظام کے خریدنے کے بارے میں جو فیصلہ کرلیا گیا ہے اب اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم وہ خرید چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روس کے دفاعی نظام کو آئندہ ماہ ترکی کے حوالے کر دیا جائے گا ۔صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں پارٹی اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایس- 400 میزائلوں کی خریداری سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہم یہ دفاعی نظام خریدیں گے بلکہ یہ کہہ رہا ہوں ہم نے یہ دفاعی نظام حاصل کرلیا ہے اور ہمارے ہاتھوں میں ہے۔”
صدر ایردوان نے کہا کہ ایس- 400 دفاعی نظام قیمت کے لحاظ سے بھی مناسب ہونے کے ساتھ ساتھ ساتھ اسے مشترکہ طور پر سے تیار کرنے کے بارے میں یقین دہانی کروانے کے بعد ہی ہم نے اس سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

SHARE