ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، ہم نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹروے بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی، ملک میں بجلی بجلی کردی
اسلام آباد (ایم این این )
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اقتصادی بحران سے دوچار صورت حال کے دوران موجودہ وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کی ہے ۔ان کا کہناہے کہ وہ پیریا قسمت کاحال بتانے والے نہیں لیکن عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہو ئے نواز شریف نے کہا کہ سیاستدانوں کی گرفتاریاں بلا جواز ہیں، عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد اسٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے، ان کا بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، امپائر کی انگلی کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، ہم نے بھرے ہوئے خزانے چھوڑے، موٹروے بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی، ملک میں بجلی بجلی کردی، عمران خان کہتے تھے خود کشی کرلوں گا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا، انہوں نے خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود کشی پر مجبور کردیا۔