”کرغزستان کے صدر اور ایس سی او چوٹی کانفرنس 2019 کے موجودہ صدر سورون با جنبیکوف نے جمعہ کی صبح ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے پریسیڈینشیل پیلیس پہنچنے پر نریندرمودی کا گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا
بشکیک (ایم این این )
وزیراعظم نریندرمودی نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی سے مقابلے کے لئے متحد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر عالمی کانفرنس ہونی چاہیے۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایس سی او ممالک کا تعاون ضروری بھی ضروری ہے۔اس کے علاوہ پی ایم مودی نے ایس سی او ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔۔
دو روزہ چوٹی کانفرنس کے دوران جمعہ کو آخری دن وزیراعظم نریندر مودی اور رکن ممالک کے لیڈروں کی میٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ رویش کمار نے بتایا کہ ”اس دوران پی ایم مودی روس کے صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جنپنگ سمیت ایس سی او کے لیڈروں کے ساتھ فوٹو سیشن میں شامل ہوئے۔“کمار نے کہا کہ ”کرغزستان کے صدر اور ایس سی او چوٹی کانفرنس 2019 کے موجودہ صدر سورون با جنبیکوف نے جمعہ کی صبح ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے پریسیڈینشیل پیلیس پہنچنے پر نریندرمودی کا گرم جوشی کے ساتھ خیرمقدم کیا۔