گزشتہ ماہ سعودی شہر مکہ میں وزیراعظم عمران خان سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اپنی بات مکمل کرنے کے بعد فورا پلٹ کر چل دیے تھے جبکہ شاہ عبداللہ کا ترجمان ابھی ان کی گفتگو کا ترجمہ کر رہا تھا
نئی دہلی اسلام آباد (ایم این این )
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اعزاز میں تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان دیگر رہنماو¿ں کی آمد سے پہلے ہی اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں عمران خان اکثر سفارتی آداب نظر انداز کر جاتے ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نے جب سے ملک کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے بین الاقوامی دوروں کے دوران ان کے انوکھے انداز سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتے ہیں۔ اس کی ایک تازہ ترین مثال کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی کوآپریشن تنظیم کے سربراہان کے لیے اعزازی تقریب میں دیکھی گئی۔
Prime Minister of #Pakistan @ImranKhanPTI's Arrival with other World Leaders at Invitation of President of Kyrgyzstan for Opening Ceremony 19th Meeting of the Council of the Heads of State of the Shanghai Cooperation Organization in Bishkek Kyrgyzstan (13.06.19)#SCOSummit2019 pic.twitter.com/fYdKYN3Fv7
— PTI (@PTIofficial) June 13, 2019
مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شائع کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سربراہان مملکت کی آمد کے موقع پر تمام رہنما ایک استقبالیہ کے سلسلے میں احتراما کھڑے تھے لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان ہال میں داخل ہوتے ہی سیدھے اپنی نشست پر تشریف فرما ہو گئے۔
https://twitter.com/MehdiHusainTuri/status/1139409459107618822
سیاسی ناقدین سوشل میڈیا پر اس تمام صورتحال کو عمران خان کی سفارتی آداب کے حوالے سے نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ، ”تربیت۔ وزیراعظم کیسے بننا ہے؟ نوکری کے دوران تربیت کا منصوبہ جاری ہے۔“
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر زیادہ تر صارفین کا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بین الاقوامی دوروں اور اہم ملاقاتوں سے قبل سفارتی آداب پر غور کر لینا چاہیے۔ پاکستان سے ایک سوشل میڈیا صارف محدی حسین توری کی ایک ٹوئیٹ کے مطابق، ”وزیراعظم پاکستان ایک کرکٹ کھلاڑی ہیں، ان کو سربراہان حکومت کے اخلاقی اقدار نہیں معلوم، ایسی ملاقاتوں کے دوران کسی کو انہیں بتانا چاہیے۔ بلاشبہ یہ سب کے لیے شرمندگی ہے۔“
پاکستان کے ہمسائے ملک بھارت کے سوشل میڈیا صارفین بھی عمران خان کے انوکھے انداز پر تبصرے کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافی رمیش راماچندرن نے وزیراعظم عمران خان کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے استقبالی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا کہ، ”سب کو ان سے آداب سیکھنے چاہییں۔“
After winning over #SaudiArabia's king with his exceptionally courteous behaviour at Mecca, now the Pakistani prime minister wins hearts by remaining seated as leaders strode in at #SCOSummit in #Bishkek. "Small men in big offices" everywhere should learn etiquette from him, no? pic.twitter.com/cW7hrPw1Td
— Ramesh Ramachandran (@RRRameshRRR) June 13, 2019
واضح رہے گزشتہ ماہ سعودی شہر مکہ میں وزیراعظم عمران خان سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اپنی بات مکمل کرنے کے بعد فورا پلٹ کر چل دیے تھے جبکہ شاہ عبداللہ کا ترجمان ابھی ان کی گفتگو کا ترجمہ کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ سالوں میں متعدد غیر ملکی اسفار کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سفارتی آداب کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے موضوع بحث بنے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑاگیا۔