مظفر پور کے اےس کے ایم سی ایچ اور کجریوال ہسپتال میں گزشتہ 15 دنوں میں دماغی بخار سے متاثر67 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ےس کے ایم سی ایچ میں بھرتی 6 بچوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں ابھی 80 بچوں کا علاج چل رہا ہے ،کجریوال ہسپتال میں بھی 6 بچوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں 25 بچوں کا علاج چل رہا ہے. دونوں ہسپتالوں میں اب تک 288 بچے بھرتی ہوئے ہیں۔
مظفر پور، 15 جون (آئی این ایس انڈیا)
بہار کے مظفر پور میں دماغ بخار سے ہفتہ کو بھی 4 بچوں کی جان چلی گئی۔ان اموات کے بعد اس بیماری سے ریاست میں 15 دن میں 80 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ تاہم ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے نے ایک چینل سے کہا کہ:’ بچوں کی موت کے لئے نہ انتظامیہ ذمہ دار ہے اور نہ ہی حکومتں بچوں کی قسمت ٹھیک نہیں تھی، موسم بھی اس کے لئے ذمہ دار ہے۔ حکومت نے علاج کے لئے پورے انتظامات کئے تھے۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اتوار کو مظفر پور کا دورہ کریں گے۔ مظفر پور میں 67، سمستی پور میں 5، ویشالی میں 5، موتیہاری میں 1 بچے کی جان گئی ہے۔ دو بچے کس ضلع کے ہیں اس کی معلومات انتظامیہ سے نہیں ملی ہے۔ مظفر پور کے اےس کے ایم سی ایچ اور کجریوال ہسپتال میں گزشتہ 15 دنوں میں دماغی بخار سے متاثر67 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ےس کے ایم سی ایچ میں بھرتی 6 بچوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں ابھی 80 بچوں کا علاج چل رہا ہے ،کجریوال ہسپتال میں بھی 6 بچوں کی حالت نازک ہے۔ یہاں 25 بچوں کا علاج چل رہا ہے. دونوں ہسپتالوں میں اب تک 288 بچے بھرتی ہوئے ہیں۔ 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر بیماری بڑھتی ےس کے ایم سی ایچ کے امراض اطفال کے سربراہ ڈاکٹر گوپال شنکر ساہنی نے بتایا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جب گرمی 40 ° C سے زیادہ اور نمی 70 سے 80 فیصد کے درمیان ہوتی ہے تو اس بیماری کا قہر بڑھ جاتا ہے۔ بیماری میں بچے کو تیز بخار کے ساتھ جھٹکے آتے ہیں۔ ہاتھ پیر میں درد ہوتا ہے، وہ دیکھتے دیکھتے بیہوش ہو جاتا ہے۔محکمہ صحت نے اس بیماری کو لے کر گائیڈلان جاری کیا ہے۔ اس کے مطا بق رات میں خالی پیٹ سونے والے بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے ۔ بچے کو بغیر تاخیر کئے دو گھنٹے کے اندر ہسپتال لے جانا ضروری ہے۔ اس کے لئے دماغی بخار سے متاثر اضلاع کے پی ڈی ایس اسٹورز پر گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔اس بیماری میں دماغ میں سوجن ہو جاتی ہے۔ یہ ان جگہوں پر پائی جاتی ہے جہاں لیچی کے باغات زیادہ ہیں۔ 1-15 سال کے بچے اس کے مزید شکار ہوتے ہیں، بیماری کی علامات تیز بخار، جسم میں چمکی، دانت بیٹھنا، جسم میں درد اور سست اور بے ہوش ہونا ہے۔ خون میں شوگر کی مقدار اچانک کم ہو جاتی ہے۔محکمہ صحت کی گائیڈلائن کے مطابق، لیچی کے بیج اور پھل میں ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو بلڈ شوگر کی سطح کو اچانک کم کر دیتا ہے۔ یہ کیمیکل پورے پکے لیچی کے پھل میں کم مقدار میں ہوتا ہے، زیادہ لیچی کھانے اور بھوکے پیٹ دھوپ میں کھیلنے والے بچے اس مرض کا شکار ہوتے ہیں۔






