پٹنہ17جون ( آئی این ایس انڈیا )
بہار میں گرمی کے اس موسم میں لو لگنے سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔محکمہ آفات مینجمنٹ کے کنٹرول پینل سے موصول معلومات کے مطابق ریاست میں لو لگنے سے اب تک 78 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔ان میں سے اورنگ آباد ضلع میں 33، گیا میں 31 اور نوادہ میں 12 اور جموئی ضلع میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کی طرف سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو امدادی رقم مہیا کرائے جانے کے عمل کو شروع کر دیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت پٹنہ میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے 8 ° C زیادہ تھا۔پٹنہ شہر میں اتوار کو کم از کم درجہ حرارت 30.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔شدید گرمی کو دیکھتے ہوئے بہار کے تمام اضلاع میں سرکاری اور غیر سرکاری اسکول آئندہ 22 جون تک بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ریاست کے دیگر اضلاع گیا، بھاگلپور اور پورنیہ میں اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 44.0 ° C، 41.0 ° C اور 36.2 ڈگری سیلسیس رہا۔گیا، بھاگلپور اور پورنیہ میں اتوار کو کم از کم درجہ حرارت بالترتیب 30.6 ° C، 28.6 ° C اور 28.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔






