صرکے وہ پہلے منتخب صدر تھے ۔ 2012 میں وہ صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ایک سال بعد2013 میں فوج نے بغاوت کرکے تختہ پلٹ دیاتھا جس کے بعد وہ جیل میں کئی طرح کے الزامات کا سامنا کررہے تھے۔
انقرہ (ملت ٹائمز)
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی وفات پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہا رکرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب محمد اردگان نے کہاکہ مجھے خبر ملی ہے کہ ہمارے بھائی محمد مرسی کی وفات ہوگئی ہے ۔ اللہ تعالی شہید محمد مرسی پر رحمت کا نزول فرمائے تاریخ میں ڈیموکریسی اور جمہوریت کیلئے انہوں نے عظیم جدوجہد کی ہے اور اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
Mısır'ın demokratik seçimle göreve gelen ilk Cumhurbaşkanı, kardeşim Muhammed Mursi'nin vefat ettiği haberini teessürle öğrendim.
Tarihin en büyük demokrasi mücadelelerinden birini veren Şehit Muhammed Mursi'ye Allah'tan rahmet diliyorum. pic.twitter.com/ThYW7CW19B
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) June 17, 2019
ترکی صدر رجب طیب اردگان نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹوئٹر پر کیا جس میں انہوں نے محمد مرسی کی وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رنج وغم کا اظہار کیا اور مصر میں ڈیمو کریسی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ان جدجہد کا تذکرہ خصوصیت کے ساتھ کیا ۔
واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی آج کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران بیہوش ہوکر گرپڑے جہاں ان کی وفات ہوگئی ۔
مصرکے وہ پہلے منتخب صدر تھے ۔ 2012 میں وہ صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ایک سال بعد2013 میں فوج نے بغاوت کرکے تختہ پلٹ دیاتھا جس کے بعد وہ جیل میں کئی طرح کے الزامات کا سامنا کررہے تھے۔