مرسی مرے نہیں ، بلکہ ان اقدار کے لیے شہید ہوئے ہیں،جن کے لیے وہ اپنی آخری سانس تک ثابت قدم رہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مصر کے عوام نے ماضی میں اس سے بھی بدتر تاناشاہوں سے آزادی حاصل کی ہے اور انہیں سیسی اور ان کے آقاﺅں سے بھی آزادی ملے گی
نئی دہلی ( پریس ریلیز)
پاپولر فرنٹ آ ف انڈیا کے چیئرمین ای ابوبکر نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے، ڈاکٹر محمد مرسی کو اپنی آخری سانس تک جمہوریت اور آزادی کے لیے لڑنے والے ایک جانباز مجاہد کے طور پر یاد کیا ہے۔
انہوں نے کہا ”مشہور عرب ملک مصر کی تاریخ کے واحد جمہوری طور پر منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے انتقال کی خبر سے ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔“مصری میڈیا کے مطابق پیر کے روز قاہرہ میں کورٹ میں سنوائی کے دوران مرسی گر گئے اور ان کا انتقال ہو گیا۔ ہیومن رائٹس واچ جیسی تنظیموں کے الزامات سمیت مصر کی فوجی حکومت پر کئی سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ مرسی کے علاج میںلاپرواہی برتی گئی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔
عرب بغاوت، جسے جاسمین انقلاب کے نام سے جانا جاتا ہے ، اور سال ۲۱۰۲ میں اخوان المسلمین کے لیڈر مرسی کی انتخابی جیت سرمایہ دارنہ نظام، سامراجیت اور صہیونیت کے شیطانی محور کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ تھا۔ اسے آزادی، جمہوریت اور انصاف کے نئے دور کے آغاز اور دہائیوں سے عوام کا دم گھونٹ رہی مغربی حمایت یافتہ تاناشاہی حکومت کے خاتمے کی شروعات کے طور پر دیکھا گیا۔ لیکن ایک سال بعد ہی مصر کی اس جمہوری حکومت کو ظالمانہ طریقے سے ختم کر دیا گیا۔ جمہوری طور پر منتخب لیڈر ڈاکٹر مرسی کو چھ سالوں تک ایک ہی جیل میں بہت ہی ناگفتہ بہ حالت میں رکھا گیا حتیٰ کہ انہیں بنیادی طبی دیکھ ریکھ سے بھی محروم رکھا گیا ، یہاں تک کہ ان کی موت واقع ہو گئی۔ یقینی طور سے،ڈاکٹر مرسی کی فطری موت نہیں ہوئی۔ انہیں مصر اور دیگر ممالک کی طاقتوں کے ذریعہ سوچے سمجھے طریقے سے رفتہ رفتہ موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مصری فوج اس سازش میں شامل علاقائی تاناشاہوں اور ان کے مغربی آقاﺅں کی کٹھپتلی کا کام کر رہی ہے ، اور ان کا مقصد جمہوریت کے تئیں عوام کی چاہتوں کو قتل کرنا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ مغربی ممالک جو جمہویت اور آزادی کے نام پر دوسرے ممالک کے خلاف اکثر جنگ چھیڑتے ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو مصری عوام کو ظلم کا شکار بنائے رکھنے میں سیسی کی فوجی حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔
مرسی مرے نہیں ، بلکہ ان اقدار کے لیے شہید ہوئے ہیں،جن کے لیے وہ اپنی آخری سانس تک ثابت قدم رہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مصر کے عوام نے ماضی میں اس سے بھی بدتر تاناشاہوں سے آزادی حاصل کی ہے اور انہیں سیسی اور ان کے آقاﺅں سے بھی آزادی ملے گی۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے ای ابوبکر نے مرسی کے متعلقین، رفقائ، دوست احباب اور مصری عوام کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔






