اوم برلا لوک سبھا کے نئے صدرمنتخب کیے گئے

نئی دہلی،19جون ( آئی این ایس انڈیا )
بی جے پی رہنما اور این ڈی اے امیدوار اوم برلا کو بدھ کو متفقہ طور پر لوک سبھا اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے رکھے گئے اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ منظور تجویز کو ایوان کے ذریعہ قبول کیے جانے کے بعد قائم مقام صدر وریندر کمار نے برلا کے صدر کے طور پر الیکشن کا اعلان کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما برلا کو صدر کے اسٹیج تک لے کر گئے۔اس دوران پورے ایوان نے تالی بجاکر اور میزیں تھپتھپاکر نئے صدر کا خیر مقدم کیا۔ برلا کو صدر کے اسٹیج تک لے جانے میں ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے، بیجو جنتا دل کے پناکی مشرا اور ایل جے پی کے دیپک پاسوان وغیرہ بھی شامل تھے۔برلا کے صدر کے طور پر الیکشن کے لئے وزیر اعظم کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر ارجن منڈا، شیوسینا کے اروند ساونت، بیجو جنتا دل کے پناکی مشرا، اکالی دل کے سکھبیر بادل، جے ڈی یو کے راجیو رنجن، مرکزی وزیرسدانند گوڑا، پرہلاد جوشی، کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو اور ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے نے تجویز رکھی ۔ان قراردادوں کی بالترتیب مرکزی وزیر نتن گڈکری، رمیش پوکھریال نشنک، شیوسینا کے ونایک راوت، بیجو جنتا دل کے اچیتانند سامنت، ایل جے پی کے دیپک پاسوان، اپنا دل کی انپریا پٹیل، وائی ایس آر کانگریس کے پی وی متھن ریڈی، انادرمک کے پی رابندر کمار، ڈی ایم کے بالو، کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے نامہ ناگیشور را¶ نے حمایت کی۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے 17 ویں لوک سبھا کے پہلے دو دن کے کام کاج کو چلانے کے لئے قائم مقام صدر وریندر کمار اور ان کے پینل میں شامل کانگریس کے کے سرےش، بیجو جنتا دل کے بی مہتاب اور بی جے پی کے برج بھوش شرن سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔ غور طلب ہے کہ اوم برلا راجستھان کے کوٹہ-بوندی پارلیمانی حلقہ سے مسلسل دوسری بار منتخب ہوئے ہیں۔

SHARE