آر جے ڈی نے ٹی وی ڈبیٹ میں جانے پر لگائی روک۔موجودہ ترجمانوں کا پینل بھی کیا منسوخ

آر جے ڈی کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے صدر لالو یادو اور اسمبلی میں حزب اختلاف لیڈر تیجسوی یادو کی ہدایت کے مطابق اگلی اطلاع تک آر جے ڈی کے لیڈر، ترجمان، ممبر اسمبلی اور ایم پی کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لیں گے
پٹنہ 20 جون (آئی این ایس انڈیا)
راشٹریہ جنتا دل نے اپنے رہنماو¿ں کے ٹی وی مباحثہ میں جانے پر روک لگا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ترجمان کے پینل کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ آر جے ڈی کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے صدر لالو یادو اور اسمبلی میں حزب اختلاف لیڈر تیجسوی یادو کی ہدایت کے مطابق اگلی اطلاع تک آر جے ڈی کے لیڈر، ترجمان، ممبر اسمبلی اور ایم پی کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔ پہلے بھی تیجسوی یادو نے اپوزیشن کے رہنماو¿ں سے اپیل کی تھی کہ وہ ٹی وی ڈبیٹ میں ترجمان کو بھیجنا بند کریں۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آر جے ڈی کے ترجمان کی ماضی میں جاری فہرست کو منسوخ کیا جاتا ہے۔ جلد ہی نئے ترجمان کی فہرست جاری کی جائے گی۔ اگر کوئی شخص خاص خود کو آر جے ڈی کا عہدیدار یا لیڈر بتا کر مباحثہ میں شامل ہوتا تو ان کے خیالات کو آر جے ڈی کا خیال نہیں مانا جائے۔واضح ہو کہ جے ڈی یو نے بھی اپنے ترجمان کو چمکی بخار سے منسلک مسائل پر بحث میں جانے کو غیر رسمی طور پر منع کر دیا ہے ۔ بہار میں چمکی بخار سے مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر اب 140 ہو گئی ہے۔

SHARE