مظفر پور: (پریس ریلیز) طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے مظفرپور سمیت پورے نارتھ بہار میں سینکڑوں بچوں کی موت ہوچکی ہے اور سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ان اموات کی وجہ صرف اور صرف سسٹم کی کمزوری ہے اس بات کا اظہار پاپولر فرنٹ بہار کے ریاستی جنرل سکریٹری ریاض معارف نے مظفرپور میں پاپولر فرنٹ اور شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ نارتھ بہار کو ایمس کی شدید ضرورت ہے لہٰذا مظفرپور میں ایمس کے قیام کو یقینی بنایاجائے ساتھ ہی لوکل ہیلتھ سینٹرز کے حالات کی سدھار کر عوام کیلئے مفید بنایاجائے۔
انہوں نے مانگ کیاکہ جن بچوں کی موت چمکی بخار سے ہوئی ہے انکے فیملی کو 10 لاکھ روپے اور ایک فیملی ممبر کو سرکاری جاب دیا جائے۔
موقع پر ایس ڈی پی آئی مظفرپور ضلعی جنرل سیکرٹری محمد قادر نے پورے بہار کے طبی صورتحال پر سوال کھڑا کرتے ہوئے مانگ کیاکہ پورے بہار کے ہسپتالوں میں خالی عہدوں کو بھرا جائے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ آج پورے اپوزیشن کو سڑک پر ہونا چاہئے، لیکن افسوس لوگ برتھ ڈے اور ورلڈکپ میں مشغول ہے یا کہیں اور لیکن جنتا کی نظروں سے دور ہیں لیکن ایس ڈی پی آئی انشاءاللہ اس گھری میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
سیف الرحمان نے خطاب کرتے ہواکہاکہ بہار میں خاص کر مظفرپور میں سالوں سے امراض کے چیلنجز آتے رہے ہیں لیکن انتظامیہ کبھی سسٹم صحیح کرنے پر دھیان نہی دی آج مرنے والے بچے مرے نہی بلکہ خراب سسٹم نے انکا قتل کیا ہے انہوں نے مرکزی وزیر صحت اور ریاستی وزیر صحت سے مانگ کیاکہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفی دے
موقع پر ضلعی سکریٹری نورعین کوثر مظفرپور ایریا انچارج جاوید اقبال نے بھی اپنی بات رکھی۔

Leave a Reply