عراق میں آزاد کرد ریاست کا قیام ناقابل قبول ہوگا:جرمن چانسلر

برلن(ایم این این )
جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہاہے کہ عراق میں ایک خود مختار کرد ریاست کا قیام ناقابل قبول ہوگا۔ مرکل نے سابق وزیر خارجہ سگمار گیبرئیل کے آبائی علاقے زیریں ساکسونیا کے گوسلر شہرمیں ایک اسکول کے دورے کے دوران اس بات کا اظہارکیا۔چانسلر نے کہا کہ میں عراقی سالمیت کے حق میں ہوں اور ایسی کسی آزاد کرد ریاست کے قیام کی مخالفت کرتی ہوںجو علاقے میں بد امنی کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عراق وہاں بسے کردوںکے جائز مطالبات پورے کرے۔
یاد رہے کہ دو سال قبل شمالی کرد انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ عوامی ریفرنڈم کو بھی جرمنی مسترد کر چکا تھا۔

SHARE