منموہن سنگھ کی مدت ختم، تعریف میں راجیہ سبھا چیئرمین نے کہا ،ہم کریں گے یاد!
نئی دہلی، 21 جون (آئی این ایس انڈیا)
صدر رام ناتھ کووند کے خطاب کے بعد اب لوک سبھا کے دونوں ایوانوں کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔راجیہ سبھا میں جمعہ کو جب ایوان کی شروعات ہوئی تو چیئرمین وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی تعریف کی۔منموہن سنگھ کی راجیہ سبھا میں مدت ختم ہو گئی ہے، انہوں نے ان کی شراکت کے لئے شکریہ ادا کیا۔راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران وینکیا نائیڈو نے کہاکہ بطور ایوان کے لیڈر اور حزب اختلاف کے لیڈر انہوں نے راجیہ سبھا میں شاندار کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہمیشہ ان کمی کھلے گی، ہم ان کے اچھے مستقبل اورصحت چاہتے ہےں۔غورطلب ہے کہ منموہن سنگھ کی راجیہ سبھا میں مدت 14 جون کو ختم ہو گئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت وہ ایوان میں نہیں دکھائی دیں گے،وہ آسام سے مسلسل پانچ بار راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں، جب وہ وزیر اعظم تھے تب بھی وہ راجیہ سبھا ہی منتخب کر کے آئے تھے۔15 جون، 2013 کو ان کی آخری مدت شروع ہوئی تھی جو 14 جون کو ختم ہوئی۔تاہم، اب اس بار کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کانگریس پارٹی مسلسل ان کوششوں میں لگی ہوئی ہے کہ منموہن سنگھ کو دوبارہ راجیہ سبھا میں بھیجا جائے لیکن کانگریس پارٹی کے لیے یہ راہ آسان نہیں ہے کیونکہ آسام میں اس بار ان کے پاس اتنے ممبر ان اسمبلی نہیں ہیں کہ ان کے اکا¶نٹ میں راجیہ سبھا سیٹ بھی آ سکے۔ذرائع کی مانیں تو کانگریس جلد ہی ان ریاستوں سے منموہن سنگھ کو راجیہ سبھا میں بھیجنے کی کوششیں کر رہی ہیں جہاں پر اس کے پاس سیٹیں ہیں لیکن یہ موقع بھی کئی دنوں کے بعد ہی آ سکتا ہے،کیونکہ اپریل، 2020 تک ہریانہ، مہاراشٹر، آسام، جھارکھنڈ، راجستھان جیسی ریاستوں میں راجیہ سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔راجستھان میں کانگریس کے پاس اچھی تعداد ہے ایسے میں وہاں سے انہیں بھیجا جا سکتا ہے۔






