لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی جے ڈی یو نے تین مسائل پر اپنا موقف صاف کر دیا تھا۔ پارٹی کے صدر نتیش کمار نے کہا تھا کہ طلاق ثلاثہ بل، رام مندر اور جموں و کشمیر میں دفعہ 370 معاملے پر ہم بی جے پی کی کسی طرح کی حمایت نہیں کریں گے
پٹنہ21 جون (آئی این ایس انڈیا)
جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) طلاق ثلاثہ بل کی حمایت نہیں کرے گی۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہا کہ جے ڈی یو موجودہ شکل میں طلاق ِثلاثہ بل کی حمایت نہیں کرے گی ۔ وزیر اعلی نتیش کمار لاءکمیشن کو اس بارے میں بتا چکے ہیں۔ طلاق ثلاثہ بل نازک معاملہ ہے؛ اس لیے اس پر سب کی جانب سے تبادلہ¿ خیال کے بعد فیصلہ ہو۔تیاگی نے کہا کہ تمام فریق سے بات کر طلاق ثلاثہ بل پر اتفاق رائے بنے ۔ بہار این ڈی اے میں اس معاملے کو لے کر اب تک کوئی بات نہیں ہوئی۔ جے ڈی یو اس معاملے میں اپنا موقف پہلے ہی صاف کر چکی ہے۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے جمعہ کو طلاق ثلاثہ کا بل لوک سبھا میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں لوک سبھا میں بل پاس ہوا تھا۔ راجیہ سبھا میں بل پےڈنگ میں تھا لیکن لوک سبھا تحلیل ہونے کے باعث بل از خود کالعدم ہو گیا۔ اس لئے نیا بل لے کر آئے ہیں ، نئے بل میں بہتری کے لئے تبدیلی کی۔لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی جے ڈی یو نے تین مسائل پر اپنا موقف صاف کر دیا تھا۔ پارٹی کے صدر نتیش کمار نے کہا تھا کہ طلاق ثلاثہ بل، رام مندر اور جموں و کشمیر میں دفعہ 370 معاملے پر ہم بی جے پی کی کسی طرح کی حمایت نہیں کریں گے ۔






