انتخابات میں استنبول کے 39 اضلاع میں 10 ملین 5 لاکھ 60 ہزار 963 افراد ووٹ کا استعمال کریں گے۔31مارچ کے انتخابات کی بیلٹ بکس ووٹر لسٹوں کو بغیر کسی ردوبدل کے ان انتخابات میں بھی استعمال کیا جائے گا۔
استنبول (ایم این این )
ترکی میں بلدیہ مئیر کے انتخاب کے لئے استنبول کے عوام آج اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ترکی کے شہر استنبول کے عوام آج اگلے 5 سال کے لئے میٹرو پولیٹن بلدیہ مئیر کے انتخاب کے لئے اپنے ووٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنل موومنٹ پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم، ریپبلکن پیپلز پارٹی اور ای پارٹی کے امیدوار اکرم امام اولو ، سعادت پارٹی کے امیدوار نجدت گیوک چنار اور وطن پارٹی کے امیدوار مصطفٰی الکر یوجیل کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
انتخابات میں استنبول کے 39 اضلاع میں 10 ملین 5 لاکھ 60 ہزار 963 افراد ووٹ کا استعمال کریں گے۔31مارچ کے انتخابات کی بیلٹ بکس ووٹر لسٹوں کو بغیر کسی ردوبدل کے ان انتخابات میں بھی استعمال کیا جائے گا۔
موجودہ انتخابات گذشتہ کی تکرار ہونے کی وجہ سے درمیانی عرصے کے دوران 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے اور فوجی تربیت سے واپس لوٹنے والے ووٹ کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ووٹ ڈالنے کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گا۔انتخابی نتائج کا اعلان ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے نشر و اشاعت کی پابندی ہٹائے جانے کے بعد کیا جائے گا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ووٹ کا استعمال ا±سکودار کسک لی میں ڈالا۔صدر ایردوان اپنی اہلیہ امینہ ایردوان ، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک اور ان کی اہلیہ ایسریٰ آلبائراک کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے لئے گئے۔اس موقع پر اخباری نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ انتخابات استنبول کے لئے موزوں ترین فیصلہ کریں گے۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شین توپ نے بھی ا±سکودار میں ووٹ ڈالا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “خدا کرے کہ یہ انتخابات ملک و ملت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنیں”۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئے ل±و نے غازی عثمان پاشا میں ووٹ کا استعمال کیا اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترکی ایک طرف انتخابات کروا رہا ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ای پارٹی کی چئیر مین میرال آق شینیر نے بے لر بے میں ووٹ کا استعمال کیا اور انتخابات کے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنّا کا اظہار کیا ہے۔جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اور نیشنل موومنٹ پارٹی’ یعنی اتحاد جمہور’ کے امیدوار بن علی یلدرم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ت±زلا میں ووٹ کا استعمال کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر ہو گا۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی اور ای پارٹی “یعنی اتحاد ملت’ کے امیدوار اکرم امام اولو نے اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ بے لک د±زو میں ووٹ ڈالا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “مجھے یقین ہے کہ ہمارے عوام ، جمہوریت، استنبول اور ملک و ملت کے مستقل میں متوقع تمام انتخابات کو مدّنظر رکھیں گے اور درست ترین فیصلہ کریں گے”۔
واضح رہے کہ 31 مارچ کو منعقدہ انتخابات کے بعد ہائی الیکشن کمیشن نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اعتراض پر 6 مئی کو استنبول کے بلدیہ انتخابات کے دوبارہ انعقاد کا اعلان کیا تھا۔