ایک ویڈیو میں لوگ اس کو ڈنڈوں سے پیٹتے نظر آرہے ہیں اور وہ رحم کی بھیک مانگ رہا ہے۔ ایک دوسرے ویڈیو میں بھیڑ اس سے جے شری رام اور جے ہنومان بولنے کیلئے کہہ رہی ہے
رانچی (ایم این این )
جھارکھنڈ کے کھرسوان ضلع میں چوری کے شک میں بھیڑ نے ایک مسلم نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر جم کر پٹائی کی۔ اب علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ہے۔ اتنا ہی نہیں بھیڑ نے مسلم نوجوان سے بار بار جے شری رام کے نعرے بھی لگوائے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ، جس کی بنیاد پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
Jharkhand: 22-yr-old Tabrez who was beaten up by locals in Saraikela Kharsawan on suspicion of theft & was later arrested, died at a hospital yesterday. He was admitted to Sadar hospital yesterday morning & later referred to Tata Main Hospital Jamshedpur pic.twitter.com/gozxTaC3wO
— ANI (@ANI) June 24, 2019
بتایا جارہا ہے کہ 24 سال کے تبریز انصاری جمشید پور سے اپنے گاوں واپس لوٹ رہے تھے ، اسی وقت انہیں گھاتکی ڈیہہ نام کے گاوں میں بھیڑ نے چوری کے شک میں گھیر لیا۔ چوری کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں نے اس کو پول سے باندھ دیا اور بری طرح سے پٹائی کردی۔ تبریز انصاری کو کئی گھنٹوں تک پیٹا گیا۔ اس کے بعد 18 جون کو اس کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ عدالت نے تبریز کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ 22 جون کو اس کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
https://www.facebook.com/millattimes/videos/1768462716590693/
اس واقعہ سے وابستہ کئی ویڈیوز سامنے آئے ہیں۔ ایک ویڈیو میں لوگ اس کو ڈنڈوں سے پیٹتے نظر آرہے ہیں اور وہ رحم کی بھیک مانگ رہا ہے۔ ایک دوسرے ویڈیو میں بھیڑ اس سے جے شری رام اور جے ہنومان بولنے کیلئے کہہ رہی ہے۔ خیال رہے کہ مقتول تبریز انصاری پونے میں ویلڈنگ کا کام کرتا تھا۔ وہ کھرسوان میں اپنے گاوں میں عید منانے کیلئے آیا تھا۔ کچھ دنوں بعد ہی اس کی شادی بھی ہونے والی تھی۔






