ترنمول بنگال کو پاکستان بنانے کی کوشش کر رہی، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے‘۔ فرہادحکیم نے الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی بی جے پی بنگال میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
کولکاتہ24 جون (آئی این ایس انڈیا )
مغربی بنگال کی حکمراں ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر ریاست میں باہر سے غنڈے بلا کر فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ اتوار کو وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مرکز میں حکمراں بی جے پی دہشت گرد تنظیم کی طرح برتاو کر رہی ہے۔ وہیں بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جواب دیا کہ :’ ترنمول بنگال کو پاکستان بنانے کی کوشش کر رہی، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے‘۔ فرہادحکیم نے الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی بی جے پی بنگال میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بی جے پی اتر پردیش اور بہار سے غنڈے بلا کر بنگال میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلا رہی ہے۔ شمالی 24 پرگنہ کے بھاٹ پارہ میں ہوئے تشدد پر حکیم نے کہا کہ یہاں بنگالی لوگوں کو گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا، ہم ریاست کو بھاٹ پارہ نہیں بننے دیں گے۔دلیپ گھوش نے کہا کہ ریاستی حکومت بھا ٹ پارہ میں ہوئے تشدد سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے ۔ ریاست میں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ، وہ بنگال کو پاکستان میں بدلنے کی کوشش کر رہے۔






