بہارمیں جنگل راج جاری: گھر میں گھس کر کی بدسلوکی، مخالفت کرنے پر ماں بیٹی کا سرمنڈوایا

پٹنہ ،27جون ( آئی این ایس انڈیا )
بہار میں گھر میں گھس کر چھیڑچھاڑکا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ ویشالی ضلع کے بھگوانپور کا ہے۔ جہاں چھیڑچھاڑکی مخالفت کرنے پر ایک ماںاور بیٹی کا سر منڈوا دیا گیا۔ وہاں کے ایس ایچ او کا کہنا ہے، ‘کچھ لوگ متاثرہ کے گھر میں گھسے اور اس کی بیٹی کے سے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے۔جب انہوں نے مخالفت کرنا شروع کیا تو وارڈ ممبر نے ایک حجام کو بلایا اور ان کے سر منڈوا دیے۔ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔بتا دیں دو دن پہلے ہی اتر پردیش کے بلند شہر کے چاندپورگاﺅں میں ایسا معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں گاﺅں کے ہی دبنگوں نے مخالفت کرنے پر خاندان پر گاڑی چڑھا دی۔ گاڑی سے کچل کر خاندان کی دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ اس واردات کے بعد مشتعل لواحقین اور گاﺅں والوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اہل خانہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر جام کر دیا اور پولیس اوراسپتال انتظامیہ اسے حادثے بتاتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب جب واقعہ ہوا تھا تو خاندان والوں نے ٹرک سے کچلنے کی اطلاع دی تھی۔بعد میں خاندان والوں نے اس معاملے کو چھیڑ چھاڑ معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کے چار ارکان پر پیچھے سے کار چڑھا دی گئی۔پولیس نے شروع میں سڑک حادثے کا معاملہ درج کیا تھا، لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ وہ 30 سال کے اعلیٰ ذات کے نوجوان کے ذریعہ دلت خاندان پر گاڑی چڑھانے کے الزام کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے پاس ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہے، جس میں ایک گاڑی تیز رفتار میں سڑک پر جاتی ہوئی نظر آرہی ہے اور اس کے پیچھے لوگ بھاگ رہے ہیں۔مقامی لوگوں کے ذریعہ ریکارڈ کردہ ویڈیو میں ایک لڑکی پورے معاملے کی معلومات دیتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ لڑکی بتا رہی ہے کہ پڑوسی گاو?ں کا ایک نوجوان کس طرح اس کے ساتھ بدسلوکی کر رہا تھا اور اس نے کچھ دیر پہلے دھمکی دی تھی۔بتا دیں گزشتہ ماہ بلند شہر میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کو گولی مار کر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہ تینوں بھائی بہن اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے اسی وقت ملزمان نے ان کو اغوا کرکے ان کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو ان کے گھر سے 15 کلومیٹر دور ایک ٹیوب ویل میں پھینک دیا۔ مرنے والے بچوں میں 2 کی عمر 8 سال اور ایک کی عمر 7 سال ہے۔ ان بچوں کی لاشیں سلیم پور علاقے میں ایک کنویں سے برآمد کی گئی تھیں۔