ایوان زیریں میں کئی ارکان نے اس کی حمایت کا اعلان کیا ۔ ملک کے مختلف حصوں میں پینے کے پانی کے بحران کو دور کرنے کی متعلقہ وزارت سے درخواست کی
نئی دہلی 27 جون (آئی این ایس انڈیا)
لوک سبھا میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن امتیاز جلیل نے ملک میں منڈلاتے پانی کے بحرا ن اور اس کے حل کے لیے تفصیلی مباحثہ کے لئے خصوصی اجلاس بلانے یا موجودہ سیشن میں دوچار دن کا وقت طے کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ ایوان زیریں میں کئی ارکان نے اس کی حمایت کا اعلان کیا ۔ ملک کے مختلف حصوں میں پینے کے پانی کے بحران کو دور کرنے کی متعلقہ وزارت سے درخواست کی۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ایوان زیریں میں وقفہ صفر کے دوران پانی کا بحران کے مسئلے پر بحث کے لئے کم سے آٹھ دنوں کا خصوصی اجلاس بلانے یا اسی سیشن میں اس کے لئے دو چار دن طے کئے جانے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی قلت کے پیش نظر ان کے علاقے میں پانی کا کاروبار کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ایک بڑی پارٹی لیڈر نے پانی کا ٹھیکہ لینے کی تجویز تک دی ہے۔ جھارکھنڈ کے کوڈرما سے ممبر پارلیمنٹ اننپورتا دیوی نے کہا کہ ان کی ریاست پینے کے پانی کی شدید بحران کا سامنا کر رہی ہے ۔ جھارکھنڈ میں زمینی سطح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، لوگ پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں اپنی مخصوص فکر کا اظہار کرتے ہوئے شمال مشرق دہلی سے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا کہ اوکھلا علاقہ میں جمنا کے پانی کے بہاو¿ والے علاقے میں تقریبا 3ہزار مکان بن گئے ہیں، لیکن وہاں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔