آسام میں عازمین حج پر بھگوادہشت گردوں کا حملہ ۔ مولانا اجمل نے وزیر اعلی کو خط لکھ کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا

مولانا اجمل نے آسام کے وزیر اعلی سربنند سونوال کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کردیا ہے اور یہ مطالبہ کیاہے کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے سخت قدم اٹھائیں
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ہندوستان میں بھگوادہشت گردی اور مسلمانوں پر حملہ کا سلسلہ بڑھتاجارہاہے ۔ اب ایک شرمناک واقعہ آسام کے سلچر میں پیش آیاہے جہاں عازمین حج پر بھگوادہشت گردوں نے حملہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضمیر الدین لشکر ۔ عبد الخلیق چودھری اور نذیر احمد لشکر اپنا حج شناختی کارڈ حاصل کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ آفس جارہے تھے اسی دوران سلچر ٹاﺅن کے مین روڈ پر 10 سے 12 افراد پر مشتمل دہشت گردوں کے ایک گروپ نے حملہ کردیا جس سے تینوں بری طرح زخمی ہیں ۔شرپسندوں نے انہیں راستے میں روک کر گالم گلوچ کی ۔ ان کی ٹوپی اتار کر پھینک دی پٹائی کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ گرد ن سے سر جداکرکے دریا میں پھینک دیں گے ۔یہ واقعہ کل 27 جون کو پیش آیاہے ۔
چندروز قبل آسام کے با رپیٹامیں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آچکاہے جہاں شرپسندوں نے ایک مسلمان کو روک کر جے شری رام رام جیسا نعرہ لگوایا اور بری طرح اس کی پٹائی کی ۔
آسام کے ڈھبری سے لوک سبھا ایم پی اور اے آئی یو ڈی ایف کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے مذکورہ واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے حکومت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔ مولانا اجمل نے آسام کے وزیر اعلی سربنند سونوال کو خط لکھ کر صورت حال سے آگاہ کردیا ہے اور یہ مطالبہ کیاہے کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے سخت قدم اٹھائیں ۔
مولانا اجمل نے دہلی میں اپنی سرکار ی رہائش پر ایک پریس کانفرنس منعقد کرکے بھی اس واقعہ پر سخت احتجاج درج کراتے ہوئے حکومت سے آسام سمیت ملک بھی میں لنچنگ اور ہجومی تشدد کے واقعات پر قابوپانے اور اسے روکنے کا مطالبہ کیاہے ۔

SHARE