نئی دہلی ،29جون ( آئی این ایس انڈیا )
مولانا آزاد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے موب لنچنگ کے ہلاکت خیز طور پر شکار پہلو خان اور ان کے دوبیٹوں کے خلاف راجستھان پولس کی جانب سے فرد جرم داخل کیے جانے کو ایک مظلوم کنبے کے ساتھ کانگریس کی حکومت میں سخت نا انصافی پر محمول کیا ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ راجستھان میں چھ ماہ سے بر سر اقتدار کانگریس کسی بھی طرح اس محاذ پر کسی تاویل کے ذریعہ بچ نہیں سکتی۔اسے نفرت کی بنیاد پر مارے جانے والے پہلو خان اوران کے مظلوم اہل خانہ کے ساتھ پہلی فرصت میں انصاف کرناچاہیے تھا۔






