مسلم نوجوان کے جے شری رام نہ بولنے پر سنگھی دہشت گردوںنے بری طرح پیٹا
کانپور ،29جون ( آئی این ایس انڈیا )
کانپور کے بررا علاقے میں ایک مسلم نوجوانوں کوکچھ لوگوں نے بری طرح پیٹ دیا۔مسلم نوجوان ٹوپی پہن رکھی تھی اور لوگ اس سے جے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہہ رہے تھے۔بررا کا رہنے والا16سالہ تاج جمعہ کو قدوائی نگر میں واقع مسجد سے نمازپڑھ کر گھر واپس آ رہا تھا اسی وقت تین چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار لوگو نے اسے روک لیا اور اس کے ٹوپی پہنے پر احتجاج کیا۔ بررا پولیس چوکی انچارج ستیش کمار سنگھ کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے تاج کوجے شری رام کہنے کوکہا۔جب اس نے کہنے سے انکار کیا کہ تو اس کی پٹائی کر دی۔چوکی انچارج نے بتایا کہ اس کے بارے میں ہمیں تحریری شکایت ملی ہے اور معاملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔تاج کا طبی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔تاج نے الزام لگایا کہ اسے مارنے والوں نے دھمکی دی ہے کہ اس علاقے میں سر پر ٹوپی پہن کر نہ آنا۔اس نے الزام لگایا کہ انہوں نے ٹوپی اتار دی اور اس سے جے شری رام کہنے کو کہا۔تاج نے بتایا کہ مار پیٹ پر وہ جب چلایا تو راہگیروں نے اسے بچایا۔






