رام مادھو کا کانگریس پر حملہ، کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے کشمیر میں بویا دہشت گردی کا بیج

نئی دہلی ، 29 جون (آئی این ایس انڈیا)
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کشمیر میں دہشت گردی کے لئے براہ راست طور پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔انہوں نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ ان دونوں پارٹیوں نے کشمیر میں دہشت گردی کا بیج بویا اور پاکستان نے اس حالات کا فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کشمیر میں مسائل کے لئے نہرو پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں جو کہا، وہ تاریخی حقیقت ہے۔مادھو نے کہاکہ کشمیر میں مسئلہ نہرو کے وقت میں آزاد ہندوستان کی پہلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سبب جموں اور کشمیر کے لئے الگ درجے کی مانگ نے جنم لیا۔جموں اور کشمیر کے مسئلے کی کانگریس کو ذمہ داری لینی چاہئے۔کشمیر کے حالات کے لئے بی جے پی-پی ڈی پی اتحاد کو ذمہ دار ٹھہرانے کے کانگریس کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی کا اتحاد تو صرف 2.5 سال اقتدار میں تھا لیکن کانگریس دہائیوں تک اتحاد میں رہی یا اس پرجس نے ریاست میں حکومت چلائی اور ایسے میں جو بھی مسئلہ آج آپ دیکھتے ہیں اس کے ذمہ دار وہی ہیں۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ جہاں تک آرٹیکل 370 کا سوال ہے تو ہماری نظریاتی وابستگی سب کو پتہ ہے، آرٹیکل 370 کو ختم کیا جانا چاہیے،ہم شروع سے ہی اس کے خلاف ہیں،حکومت صحیح وقت پر آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرے گی۔رام مادھو نے کہا کہ آرٹیکل 370 مکمل طور پر ختم ہو گا جیسا کہ وزیر داخلہ نے جمعہ کو واضح کر دیا۔جب اسے لایا گیا تھا تو اس وقت کے وزیر اعظم نہرو نے خود کہا تھا کہ یہ ایک عارضی پوزیشن ہے اور یہ اپنے آپ ختم ہو جائے گا،یہاں تک کہ نہرو بھی اسے ہٹانا چاہتے تھے۔

SHARE