بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ملاقات نہایت دوستانہ ماحول میں سرانجام پائی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملاقات ہماری تجارتی شراکت داری میں مزید فروغ کا وسیلہ بنے گی۔
انقرہ (ایم این این )
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے بارے میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ اجلاس ترکی کے لئے مفید رہا ہے اور میری تمنّا ہے کہ اجلاس پوری دنیا کے لئے بھی خیر و برکت کا وسیلہ بنے۔
صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیج سے جی۔20 سربراہی اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں عالمی ایجنڈے کے موضوعات پر جامع شکل میں بات چیت کی گئی اور اجلاس موئثر اور نہایت درجے کامیاب رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سے لے کر گلوبل اقتصادیات، انوویشن، ڈیجیٹلائزیشن، صحت اور ماحولیات تک متعدد مسائل میں ترکی کے کاموں اور نقطہ نظر پر کثیر الفریقی ملاقاتوں میں بھی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی بات چیت کی۔
Believing the G20 Summit, in which we discussed pressing issues on the global agenda, has been beneficial for our countries, I hope that this event will serve the good of mankind. I would like to congratulate Prime Minister @AbeShinzo and Japan for hosting a successful summit. pic.twitter.com/9tMxYQaqFY
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) June 29, 2019
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہم نے بہت موئثر دو طرفہ ملاقات کی جس میں ہمارے درمیان اسٹریجٹک ساجھے داری پر بھرپور شکل میں زور دیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملاقات ہمارے ممالک کے درمیان سیاسی، فوجی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات میں ترکی اور روس کے درمیان ہر شعبے میں تقویت پاتے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے بارے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔ فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے ساتھ ترکی۔ فرانس تعلقات سے متعلق متعدد موضوعات پر غور کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت کا اظہار کیا گیا۔
صدر ایردوان نے جرمن چانسلر اینگیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ اینگیلا مرکل کے ساتھ ہم نے ترکی۔ جرمنی تعلقات میں مزید فروغ کے پہلووں پر بات چیت کی اور اہم مشورے کئے۔ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ہم نے مشرقی بحر روم سمیت علاقائی و گلوبل مسائل ، دو طرفہ تجارت اور سیاسی تعلقات کے بارے میں بات چیت کی۔
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ملاقات نہایت دوستانہ ماحول میں سرانجام پائی۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ملاقات ہماری تجارتی شراکت داری میں مزید فروغ کا وسیلہ بنے گی۔
صدر ایردوان نے اپنے پیغام کو ترکی زبان کے ساتھ ساتھ انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی زبانوں میں بھی شئیر کیا ہے اور پیغام میں جی۔20 سربراہی اجلاس کی تصاویر کو بھی جگہ دی ہے۔