سری نگر30جون(آئی این ایس انڈیا)
جموں وکشمیرکے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ امرناتھ یاترا فوج یا پولیس نہیں بلکہ کشمیری مسلمان کراتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ سالانہ یاترا مقامی لوگوں کے تعاون اور حمایت سے ہی کامیاب ہوتی ہے۔گورنر موصوف نے اتوار کی شام یہاں جہانگیرچوک – رام باغ فلائی اوورکے آخری مرحلے کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایاہے کہ امرناتھ یاترا کو سیکورٹی فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے۔






