لوک سبھا الیکشن کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کرنے والے راہل گاندھی ایک بارپھر استعفیٰ دینےکے لئے بضد ہیں
نئی دہلی (ایم این این )
کانگریس صدرراہل گاندھی کے استعفیٰ کی مخالفت میں ایک کانگریس کارکن نے خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ دہلی میں کانگریس کے دفترکے سامنے اس کارکن کو پیڑ پرپھانسی لگاتے دیکھ کرلوگوں کی سانسیں رک گئیں۔ کسی طرح سے کارکن کو واپس اتارا گیا۔ کانگریس کارکن کا نام محمد حنیف خان ہے۔ کانگریس کارکن مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ کے برج پوری علاقہ کے رہنے والا ہیں اوروہ سابق ممبراسمبلی حسن احمد کا بے حد قریبی بتایا جاتا ہے۔
کانگریس کارکن حنیف خان کا کہنا ہےکہ ‘راہل گاندھی استعفیٰ واپس لیں، نہیں تومیں پھانسی لگا کرجان دے دوں گا’۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کے استعفیٰ کی پیشکش کی مخالفت میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے کانگریس ہیڈ کوارٹرکے باہرکانگریس کارکنان دھرنے پرہیں اور راہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حالانکہ مسلسل مطالبات کے بعد بھی راہل گاندھی نے ابھی تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا ہے اوروہ اپنے فیصلے پرقائم ہیں۔
لوک سبھا الیکشن کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کرنے والے راہل گاندھی ایک بارپھر استعفیٰ دینےکے لئے بضد ہیں۔ راہل گاندھی نے ایک بارپھر سے واضح کردیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری نہیں سنبھالیں گے۔ یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں بدھ کو کانگریس کے لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کانگریس صدرراہل گاندھی بھی موجود رہے۔
میٹنگ میں کانگریس کے 51 اراکین پارلیمنٹ نے پارٹی صدرراہل گاندھی سے استعفیٰ واپس لینے کی گزارش کی۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے ایسا کرنے سے انکارکردیا ہے۔ راہل گاندھی نے پارٹی کے راکین پارلیمنٹ سے واضح طورپرکہا ہے کہ اب وہ کانگریس کا صدرنہیں بنے رہنا چاہتے۔ پارٹی کوان کے جگہ نئے صدرکی تلاش ہے، جو تلاش پوری ہوتی ہوئی نظرآہی ہے۔






