لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پہلی جائزہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے استعفی کی پیشکش کی تھی اور کہاتھاکہ اگلا صدر گاندھی خاندان سے نہیں ہونا چاہیئے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
راہل گاندھی نے کانگریس پارٹی کے عہدہ صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ، ”کانگریس پارٹی کے لئے اپنی خدمات انجام دینا میرے لئے باعث فخر ہے۔ میری جماعت اور ملک نے جو عزت اور محبت مجھے بخشی اس کا میں شکر گزار ہوں۔“
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پہلی جائزہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے استعفی کی پیشکش کی تھی اور کہاتھاکہ اگلا صدر گاندھی خاندان سے نہیں ہونا چاہیئے ۔ اس کے بعد پارٹی کے کئی لیڈران دراخواست کی کہ وہ براقرار رہیں لیکن انہوں نے مانا نہیں اور آج بالآخر نے انہوں نے استعفی دے دیاہے ۔ کانگریس کے اگلے صدر کے طور پر ملک ارجن کھڑگے اور سشیل کمار شنڈے کا نام سرفہرست ہیں ۔
It is an honour for me to serve the Congress Party, whose values and ideals have served as the lifeblood of our beautiful nation.
I owe the country and my organisation a debt of tremendous gratitude and love.
Jai Hind 🇮🇳 pic.twitter.com/WWGYt5YG4V
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 3, 2019

Leave a Reply